ایک شخص قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا، یہ واضح ہے جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا : ڈی جی آئی ایس پی آر

پریس کانفرنس کا خلاصہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکاہے۔ یہ واضح ہے کہ جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا۔ چیف آف ڈیفنس کے ہیڈکواٹر کے آغاز پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان نہیں بلکہ 70 سے زائد ممالک میں چیف آف ڈیفنس کا ہیڈکواٹر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بیان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ چیف آف ڈیفنس کے ہیڈ کواٹر کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیف آف ڈیفنس کا آفس جنگی معاملات پر مکمل آگاہی فراہم کرے گا۔ اب وار فیئر میں ملٹی ڈومین آپریشنز ہیں، جنگ زمین، پانی اور ہوا کے ساتھ ساتھ سپیس میں بھی لڑی جاتی ہے۔ جنگ کی مدت کم اور شدت زیادہ ہوئی ہے۔ اس میں ایفیشنسی حاصل کرنے کیلئے چیف آف ڈیفنس ہیڈکواٹر ایک لازمی ضرورت تھی جس کا لمبے عرصے سے انتظار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ سے جیکب آباد تک لائن چھوٹی پٹری پر بنی ہوئی تھی، جیکب آباد تک جانے کا نسبتاً مختصر راستہ نکل آیا،چونکہ اس لائن کو دریا کے پار نہیں جانا تھا۔

نیشنل سیکیورٹی کی صورتحال

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے مزید کہا کہ ایک شخص نیشنل سیکیورٹی کیلئے تھریٹ بن گیا ہے۔ اس کا بیانیہ نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔ وہ شخص اپنی خواہشات کا غلام ہے اور اس کے نزدیک اپنی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں۔ اس کی فرسٹیشن اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ "میں نہیں تو کچھ نہیں"۔ اب سیاست ختم ہو چکی ہے، اس کا بیانیہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

پیغام

ہم پاکستان کی افواج ہیں، ہم کسی علاقیت، لسانیت، مذہبی جھکاؤ یا سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ہمارے اندر پاکستان کے ہر علاقے، ہر مذہب، ہر مسلک اور ہر زبان کے لوگ موجود ہیں۔ جب ہم یہ یونیفارم پہن لیتے ہیں تو یہ سب کچھ ایک طرف کر دیتے ہیں۔ یہ یونیفارم ہمارا فخر ہے، ہم پاکستان کے عوام اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...