ایم کیو ایم والے صرف شوشے چھوڑتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا : ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ کا قومی مالیاتی کمیشن پر بیان

سکھر( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم والے صرف شوشے چھوڑتے ہیں، انہیں سنجیدہ مت لیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

این ایف سی ایوارڈ کی اہمیت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ بہت اہم ہے، اٹھارویں ترمیم بھی ہم لائے، این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کارونجھر منصوبہ سندھ حکومت نے منسوخ کیا، وہاں کسی کی لیز نہیں ہے، ایم کیو ایم کی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، سندھ کی تقسیم کی باتیں وہ خود کو زندہ رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 1968ء میں بطور چیف آرگنائزر کراچی یوتھ موومنٹ تعیناتی کا حکم نامہ ملا، کراچی میں صدر انور عادل سے ملاقات میں حیرانی اور مایوسی ہوئی

سندھ کے بلدیاتی نظام پر ریمارکس

ایم کیو ایم سندھ کے بلدیاتی نظام میں شامل ہی نہیں ہوئی تھی، سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی نظام اس وقت سندھ میں ہے، ایم کیو ایم والوں صرف شوشے چھوڑتے ہیں، انہیں سنجیدہ مت لیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش، مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد، پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پاپ لیو کا اعلان

سکھر کی ترقی میں ناصر حسین شاہ کا کردار

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں آکر فخر محسوس ہوا، میرٹ اور ٹرانسپرنسی کے باعث آئی بی سکھر ایک بہترین ادارہ ہے، یہاں کے طلباء کو تعلیم ختم کرنے کے ساتھ ہی جابز آفر ہو جاتی ہیں۔

سکھر ترقی کرتا شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے آتے ہیں، سکھر میں آئندہ سالوں میں پینے کے صاف پانی کی سکیم شروع ہو جائے گی، اس سال بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز پینے کے صاف پانی کے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں حادثے کی پر زور مذمت

کراچی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بچے کا گٹر میں گرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وزیراعلیٰ نے کوتاہی برتنے پر سب کو معطل کیا ہے، کوئی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، سپر سٹور والے پارکنگ کے پیسے لے لیتے ہیں، چھوٹا سا گڑھا نہیں بھرا گیا ان سے۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، پہلے یہاں کانوائے چلا کرتے تھے اب ایسی صورتحال نہیں، قبائلی تصادم روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...