بلوچستان کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے، ’’بینک آف بلوچستان‘‘ کے قیام کی اصولی منظوری دیدی
بلوچستان کابینہ کی اہم منظوری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم لیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز
بینک کی عملی تشکیل
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ
آلودگی کی روک تھام کے اقدامات
کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ، صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم نصرت بھٹو کا جمہوری وژن آج بھی پاکستان کی سیاسی فکر کی بنیاد ہے: چیئرمین سینیٹ
انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کی تقرری
اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
بینک کی انتظامی تشکیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔
دیگر اہم فیصلے
کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل قواعد 2022 کی منظوری بھی دے دی۔
بلوچستان کابینہ اجلاس میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔








