بلوچستان کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے، ’’بینک آف بلوچستان‘‘ کے قیام کی اصولی منظوری دیدی
بلوچستان کابینہ کی اہم منظوری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 4 فون کالز مسترد کردیں، جرمن اخبار کا دعویٰ
بینک کی عملی تشکیل
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے بھارتی کرکٹر یش دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کردیا
آلودگی کی روک تھام کے اقدامات
کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ، صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کر کے فرار ہوگیا، حیران کن خبر
انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کی تقرری
اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، خطرناک سموگ خلا سے بھی نظر آنے لگی
بینک کی انتظامی تشکیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔
دیگر اہم فیصلے
کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل قواعد 2022 کی منظوری بھی دے دی۔
بلوچستان کابینہ اجلاس میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔








