پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو نئی “رنز مشین” مل گئی
حراست کے اختیارات کی منتقلی
پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے۔ متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔ یہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی بھی ادارے کی رپورٹ پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پبلک آرڈر آرڈیننس 1960
پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی یا اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔








