سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں کریک ڈاؤن کا آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا

آئی جی سندھ کا مراسلہ

آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد

مراسلے میں موجود ہدایات

مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صوبے بھرمیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ متعدد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی

روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس

مراسلے میں تمام یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک رینج وائز اور ڈسٹرکٹ وائزرپورٹس آئی جی پی آپریشنز روم کو ارسال کی جائیں تاکہ مہم کی پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے۔

سیکیورٹی اقدامات کی اہمیت

آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...