مشال یوسفزئی پر 43 کروڑ کا الزام چند ’’قربِ گوش دانشوروں‘‘کی چالاکی بے نقاب کرنے پر لگایاگیا،شیر افضل مروت
مشال یوسفزئی پر الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے مشال یوسفزئی پر 43 کروڑ کا الزام صرف اس لیے گھڑا گیا کہ اُس نے پارلیمانی اجلاس میں سچ کہہ دیا ، کہ عمران خان تک کچھ اہم پیغامات جان بوجھ کر نہیں پہنچائے جاتے۔ یہ رقم علی امین گنڈاپور نے وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کو کارکنوں کی رہائی کے لیے ادا کی۔ مشال یوسفزئی کا اس میں ایک روپیہ بھی شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید
بیان کی وضاحت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اصل درد یہ ہے کہ مشال یوسفزئی نے چند ’’قربِ گوش دانشوروں‘‘ کی چالاکی بے نقاب کر دی اور اُس دن فیصلہ ہو گیا کہ اسے کردار کشی کا نشانہ بنانا ہے۔ اگر میں اصل کہانیوں کے پردے اٹھا دوں ، خیبرپختونخوا کے چند کردار اور وہ 38 کروڑ کی امداد جو 26 نومبر کے شہدا و زخمیوں کے لیے آئی تھی، تب کچھ لوگ صرف چہرہ نہیں ، پردوں کی ساری دکان اوڑھ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پی: سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کی ہدایات
سیاست کے اندرونی معاملات
شیر افضل مروت نے مزید لکھا عمران خان ! ایک تالہ تو آپ کے قید خانے پر اسٹیبلشمنٹ کا ہے، لیکن دو اور تالے بھی ہیں۔ ایک آپ نے خود لگایا اور دوسرا اُن لوگوں نے جنہیں آپ اپنے کان اور اپنے اعتماد تک رسائی دیتے ہیں۔ دشمن باہر نہیں ، آپ کے بہت قریب بیٹھا ہے۔یہ زہر کہاں تیار ہوتا ہے اور کس کے مفاد میں گھولا جاتا ہے؟ پارٹی کو نقصان دشمن نہیں پہنچا رہے ، اندر ہی کے وہ فنکار پہنچا رہے ہیں جو ہر صبح نیا جھوٹ گھڑتے ہیں اور ہر شام ایک سچا ساتھی قربان کر دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
میشال یوسفزئی پر 43 کروڑ کا الزام
صرف اس لیے گھڑا گیا کہ اُس نے پارلیمانی اجلاس میں سچ کہہ دیا —
کہ خان صاحب تک کچھ اہم پیغامات جان بوجھ کر نہیں پہنچائے جاتے۔
یہ رقم علی امین گنڈاپور نے
وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کو کارکنوں کی رہائی کے لیے ادا کی۔
میشال کا اس میں ایک روپیہ بھی…— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 4, 2025








