وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد

وزیرِ دفاع کی مبارک باد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا

قوم کی فخر

اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش ، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے بنیادی نکات پیش کر دیئے

تعیناتی کی تفصیلات

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں۔ ان کے ان دونوں عہدوں کی مدت 5 سال ہو گی۔

ایئر چیف مارشل کی توسیع

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026ء میں مکمل ہونے پر ہو گا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028ء تک تعینات رہیں گے.

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...