موجودہ حکومتی انتظام اپنے ہی فیصلوں پر عملدرآمد کی صلاحیت نہیں رکھتا، حماد اظہر
حماد اظہر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ یکم نومبر سے صنعتوں کے لیے پی ٹی آئی دور کا اضافی بجلی استعمال پر دیا جانے والا ریلیف دوبارہ فعال ہو جائے گا، مگر حقیقت یہ ہے کہ نومبر کے بلوں میں کوئی رعایت شامل نہیں تھی۔
حکومت کی کارکردگی پر سوالات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حکومتی انتظام اپنے ہی فیصلوں پر عملدرآمد کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ یکم نومبر سے صنعتوں کے لیے پی ٹی آئی دور کا اضافی بجلی استعمال پر دیا جانے والا ریلیف دوبارہ فعال ہو جائے گا، مگر حقیقت یہ ہے کہ نومبر کے بلوں میں کوئی رعایت شامل نہیں تھی۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حکومتی انتظام اپنے ہی فیصلوں پر عملدرآمد کی… https://t.co/5YyK5AhIM7
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 5, 2025








