پنجاب یونیورسٹی میں انسداد انتہا پسندی، شائستگی اور دیانت پر سیمینار، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، احمربلال صوفی اور دیگر مقررین کا خطاب

پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے اشتراک سے ’’تشدد پر مبنی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا: معاشرے میں شائستگی اور دیانت داری کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے خیالات

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن، رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مسلم و غیر مسلم کو قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی۔ نوجوانوں کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ پاکستان کا باقی رہنا ہر بات سے زیادہ اہم ہے۔ طلباء کو پیغام پاکستان کو پڑھنا چاہیے اور مثبت سوچ کو پھیلانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

موجودہ چیلنجز اور مواقع

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا کہ کتاب بہترین ساتھی ہے جو سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تشدد، ناانصافی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے اپنے گھر سے آغاز کرنا ہوگا۔ رواں برس مشکلات کے باوجود اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جنگ اور کھیل کے میدانوں میں سرخرو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان بریڈ مین کی ٹوپی اتنی مہنگی فروخت ہونے کی توقع کہ یقین نہ آئے

شرکاء کا تعارف

اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد، دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) غلام مصطفیٰ، سابق وزیر قانون احمر بلال صوفی، ڈائریکٹر سی سی آئی ڈی ڈاکٹر شبیر احمد خان، سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا، اور میڈیا کنسلٹنٹ منصور اعظم قاضی سمیت فیکلٹی ممبرز اور طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیاں کیوں ہو رہی ہیں؟

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا پیغام

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ نظریاتی بحث کے فروغ میں جامعات کا کلیدی کردار ہے۔ بات میں دلیل اور الفاظ میں شائستگی ہونی چاہیے، زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

مولانا سید عبد الخبیر آزاد کا پیغام

مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ امن کے قیام اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کی دل آزاری کا باعث نہیں بننا چاہیئے۔ قوم جب یکجا ہوئی تو دشمن کو شکست فاش دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے معروف بزنس مین احسن نذیر خان انتقال کر گئے

جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کی تنقید

جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ آج ہم ایک دوسرے کی بات کو سن رہے ہیں لیکن سمجھنے سے قاصر ہیں۔ علم اور انفارمیشن میں فرق ہے اور آج کی نسل کی ذہن سازی سوشل میڈیا کر رہی ہے۔ نوجوان موبائل کے قیدی بن چکے ہیں اور انہیں منفی ذہنیت والے افراد سے بچنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

احمر بلال صوفی کا پیغام

احمر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اس میں قرآن کریم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ طلباء وطالبات کو داخل ہونے کے وقت پر تشدد کارروائیوں کا حصہ نہ بننے کی شرائط پر دستخط کرتے ہیں اور اگر وہ ان پر عمل نہیں کرتے تو یہ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

ڈاکٹر شبیر احمد خان کا نقطہ نظر

ڈاکٹر شبیر احمد خان نے کہا کہ جامعات کے فرائض میں علم و تحقیق کی ترویج کے ساتھ افراد کی تربیت اور نشوونما بھی شامل ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں مرکز ترقی و تہذیب و دیانت کے قیام کا مقصد اعلیٰ اخلاق کے مالک گریجوئیٹس پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ

ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا کا پیغام

ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا نے کہا کہ افریقہ، ڈنمارک اور مراکش میں خواتین کی شمولیت سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملی۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کئی قربانیاں دی ہیں مگر خواتین کی شمولیت کے بغیر امن کا پیغام ادھورا رہے گا۔

منصور اعظم قاضی کی نصیحت

منصور اعظم قاضی نے کہا کہ بیانیہ بنانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ہمیں مل کر وطن عزیز کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ نوجوان طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معلومات کی تصدیق کئے بغیر آگے شیئر نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...