پنجاب میں طلاق کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور 21ہزار کیسز کے ساتھ سر فہرست
پنجاب میں طلاق کی شرح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ایک سال میں پونے 2 لاکھ سے زائد طلاق کے سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ دستاویز کے مطابق شہری علاقوں میں طلاق کی شرح دیہی علاقوں سے زیادہ ہے، لاہور طلاق کے کیسز میں سب سے آگے، 21 ہزار سے زائد سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے
اہم شہر اور ان کی طلاق کی شرح
فیصل آباد میں 14 ہزار سے زائد، شیخوپورہ میں 11 ہزار سے زائد طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ پبلک نیوز کو حاصل سرکاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 10 ہزار سے زائد طلاق کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چلغوزے کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ
دیگر علاقوں کی صورتحال
گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں 8 ہزار سے زائد طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ قصور میں 5 ہزار سے زائد ساہیوال اور اوکاڑہ میں 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینا لازمی ہے
اضافی معلومات
دستاویز کے مطابق خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور وہاڑی میں بھی ہزاروں طلاق سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ ننکانہ صاحب اور خوشاب میں بھی طلاق کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چنیوٹ، بھکر اور مظفرگڑھ میں بھی سینکڑوں طلاق کے کیسز سامنے آئے۔
دیہی اضلاع میں تشویشناک صورتحال
پنجاب کے دیہی اضلاع میں بھی طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔








