پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط
معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کا دن، سلمان اکرم راجا نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
مالی معاونت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی
دستخط کرنے والے عہدیدار
’’جنگ‘‘ کے مطابق منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم کا کہنا ہے کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان کی حکومت کا عزم
ترجمان کے مطابق اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لیے حکومتِ پاکستان کی مضبوط عزم کی تعریف کی۔ ایما فین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔








