موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس 9 دسمبر کو طلب

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے 9 دسمبر کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کریں گی۔ تمام اراکین کو مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ایک ڈویژن میں منشیات کے مقدمات میں گرفتار 186 ملزمان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، لاہور ہائیکورٹ

وزارت آئی ٹی کو ہدایت

پبلک نیوز کے مطابق کمیٹی نے وزارتِ آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ ٹیرف بڑھنے کی مکمل تفصیلات اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں بینکوں سے کتنے کھرب روپے قرض لیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

صارفین کی شکایات اور حکومت کی کارروائی

وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کمیٹی کو بتائیں گے کہ 'موبائل کمپنیوں نے کس بنیاد پر ڈیٹا اور کال ریٹس بڑھائے؟ صارفین کی شکایات پر حکومت نے کیا کارروائی کی؟ ایجنڈے میں سینیٹر عطا الرحمٰن کی جانب سے ضلع لکی مروت میں موبائل نیٹ ورک بند ہونے پر اٹھائے گئے سوالات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 123 تعلیمی اداروں میں ’’صفائی ہیروز‘‘ کے اعزاز میں تقاریب، انعامی رقم کے چیک تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

ICT ہاؤس ہولڈ سروے ایپ کی معلومات

انفارمیشن، کمیونیکشن ٹیکنالوجی (ICT) ہاؤس ہولڈ سروے ایپ کی معلومات کہاں جاتی ہیں؟ وزارتِ داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بریف کیا جائے گا کہ 'سروے ایپ کا ڈیٹا کہاں محفوظ ہوتا ہے؟ کس کو اس تک رسائی ہے، اس کی سکیورٹی کیسے یقینی بنائی جاتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا

وی پی این لائسنسنگ پر تفصیلی بریفنگ

کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے وی پی این لائسنسنگ کے موجودہ قواعد اور کمپنیوں کے لیے آئندہ وی پی این اجازت نامے حاصل کرنے کے طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔

موبائل سروسز کی ناقص کوریج

کمیٹی نے USF (Universal Service Fund) کے سی ای او سے موبائل سروسز کی ناقص کوریج پر ایک کمپلائنس رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ یہ رپورٹ ان شکایات سے متعلق ہوگی جو ارکانِ پارلیمنٹ نے سکھر–کراچی M-9، N-5 ہائی وے، بلوچستان کے متعدد علاقوں، عمرکوٹ، ایبٹ آباد اور کشمور کے حوالے سے اٹھائی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...