وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
ملک کے لیے خطرہ
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، جس کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے گئے۔ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، انہیں اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے پھنسا دیا ہے، وہ انتہاپسند ہے اور اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے، اس انتہاپسند شخص پر جنگی جنون سوار ہے، اس کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟
خیبرپختون خوا میں گورنر راج کا آپشن
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس خیبرپختون خوا میں گورنر راج کا سنجیدہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑے۔








