جیل میں نواز شریف کو ایسی چیز دی گئی جس سے ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے، ناصر بٹ
نواز شریف کی صحت پر ناصر بٹ کے انکشافات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ جیل میں نواز شریف کو ایسی چیز دی گئی جس سے ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
پروگرام "جواب دو" میں انکشافات
ایک نیوز چینل کے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں سینئرلیگی رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی چیزیں دی گئیں جن کے استعمال کے بعد ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی اور ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اکسائیں گے تو پھر ۔۔۔‘‘ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی کی بات پر ریفرنس کے دوران قہقہے لگ گئے
میڈیا پر پہلی بار بیان
ناصر بٹ کے مطابق، یہ بات مجھے خود میاں نواز شریف نے بتائی تھی، لیکن انہوں نے اس وقت تاکید کی تھی کہ یہ بات کسی کو نہ بتائی جائے۔ آج پہلی بار میں یہ حقیقت میڈیا پر بیان کر رہا ہوں۔
علاج کے لیے ہنگامی روانگی
ان کا کہنا تھا کہ پلیٹلیٹس میں اچانک کمی واقع ہونے کے بعد ہی نواز شریف کو ہنگامی طور پر لندن میں علاج کے لیے بھیجا گیا۔








