آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر
پریس کانفرنس پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھی ہے، آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
ملک کا دفاع اور پی ٹی آئی کا مؤقف
انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا۔ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
اعتماد کی بحالی کی ضرورت
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے۔ اس وقت سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور جگہ دینے کی ضرورت ہے اور ہمیں ملکر اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل کی کہ جمہوریت پسند قوتیں اس تناؤ کو کم کرنے میں کردار ادا کریں اور نان اسٹیک ہولڈرز کا کردار پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ کا سبب نہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بیرون ملک خاموشی سے شادی کر لی ، دولہا کون؟ جانئے
ملاقاتوں کی اجازت کا مطالبہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے۔ اگر یہ ہوجاتا ہے تو صورت حال بہتر ہوسکتی ہے۔
مزید تناؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک مزید تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔








