میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
راولپنڈی میں پریس کانفرنس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجممان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
پروپیگنڈے کے ثبوت
راولپنڈی میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔ اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 'میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں'۔
بیرون ملک حامیوں کا پروپیگنڈا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے ثبوت بھی فراہم کیے جن میں سے ایک میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر افسر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔








