میانوالی میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کر دیا
خوفناک واقعہ میانوالی
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) — میانوالی میں بیٹے کے خواہشمند والدین نے 2 ماہ کی بچی کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر ماردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن کے نام سے ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ
معلوماتی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کینالانوالہ میں پیش آیا جہاں بچی کے والدین بچی کی پیدائش پر خوش نہیں تھے۔ والدین بیٹے کے خواہشمند تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا
پولیس کی کارروائی
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل والدین نے 2 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر پانی کی ٹنکی میں پھینک کر ماردیا۔ پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کر لیا، تاہم والدہ فرار ہوگئی۔
فارنزک رپورٹ کا انتظار
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم سے لیے گئے نمونے فارنزک کے لیے لاہور بھیج دیے گئے ہیں، تاہم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔








