فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم، ایونٹ آئندہ برس کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ڈراز

واشنگٹن (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی

تقریب کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائے گا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قصبہ میمفس فرعونوں کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، پانی بھرے کھیتوں اور کھجوروں کے جھنڈ میں تیرتے نظر آتے یہ کھنڈرات پراسرار منظر پیش کر رہے تھے.

ٹیموں کی تقسیم

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ 'اے' میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایک مہینے پر چھٹے عرب ملک پر حملہ کیا، الجزیرہ ٹی وی

گروپ کی تفصیلات

گروپ 'بی' میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ 'سی' میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ 'ڈی' میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ’سی‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ 'ای' میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ 'ایف' میں نیدر لینڈز، جاپان، تیونس اور پلے آف ’بی‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ 'جی' میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ 'ایچ' میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید گروپ کی معلومات

گروپ 'آئی' میں فرانس، سینیگال، ناروے اور پلے آف ’2‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ 'جے' میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔ گروپ 'کے' سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ 'ایل' میں انگلینڈ، کروشیا، پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...