پنجاب، شادیوں میں ون ڈش پر سختی سے عمل کرانے اور بلند آواز میوزک پر کارروائی کا حکم
پنجاب میں سخت اقدامات کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا
وزیراعلیٰ کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ مریم نواز نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوری کیس، صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر رقم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی
لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی
اجلاس میں فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نئی پالیسیاں اور مانیٹرنگ
اجلاس میں فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، میرج ہال کے لیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔








