سکول ٹیچر کا بہیمانہ قتل، سپاری دینے والی خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
بھارت میں سکول ٹیچر کا قتل
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ارریہ پولیس نے سکول ٹیچر شیوانی قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے لاتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے کن افسران کو نامزد کیا گیا ؟نام سامنے آ گئے
قتل کی وجوہات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کسی اور ٹیچر کو مارنے کے لیے شوٹروں کو سوپاری دی تھی لیکن غلط فہمی میں ٹیچر شیوانی کو قتل کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچر شیوانی ورما کے قتل کیس میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ
سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد دو ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے، دونوں حراست میں ہیں، پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 3 دسمبر کو ٹیچر کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔ملزمان کو کسی اور ٹیچر کا قتل کرنا تھا۔ وہ بھوانی پور پرائمری سکول میں ٹیچر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب: ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد ہلاک
سازش کی تفصیلات
پولیس کے مطابق فوربس گنج میں الیکٹرانکس کی دکان کے مالک کی بیوی کو اپنے شوہر پر ٹیچر کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اس نے خاتون ٹیچر کو ختم کرنے کے لیے راجہ نامی مجرم کی خدمات حاصل کی تھیں۔ایس پی نے وضاحت کی کہ جس خاتون ٹیچر کو مارنے کی سوپاری دی گئی تھی وہ بھی اسی راستے پر سکوٹر پر سفر کرتی تھی۔ قاتلوں کو ٹیچر کو قتل کرنے کے لیے لوکیشن دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بتا دیں فل کورٹ کا آرڈر کون کرے گا، فل کورٹ کون بنائے گا؟ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل اکرم شیخ سے استفسار
قتل کا طریقہ
دونوں مجرم پہلے ہی اس راستے پر ٹیچر کا انتظار کر رہے تھے۔ مجرموں نے سکوٹر کو دیکھتے ہی ٹیچر کو گولی مار دی۔گرفتار ملزم محمد معروف کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور دیسی ساختہ پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
مزید گرفتاریوں کی کارروائی
دوسرے ملزم محمد سہیل اور اصل سازش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








