اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے، گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں اہم اعلان
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
جیل کے باہر کی صورتحال
پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان کے صدر سدیرچیپاروو نے وزیراعظم کو برطرف کردیا
سیاسی جماعتوں کا کردار
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کردی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی ہے، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر کنٹرول
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا، جو شخص رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس کے ساتھ سختی ہوگی، بانی پی ٹی آئی بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔








