بھارت میں پائلٹس کا بحران پیدا ہو گیا، سینکڑوں پروازیں منسوخ
انڈیگو ایئر کی انتظامی غفلت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں انڈیگو ایئر کی انتظامی غفلت کے باعث پائلٹس کے اوقات کار کا تاحال تعین نہ ہو سکا جس کے باعث آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاچا نے دراصل گالیاں کیوں نکالیں؟ منظرعام پر آگئے، خود ہی اصل وجہ بتا دی
پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کے فلائٹ آپریشنز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور بحران کے پانچویں روز بھی ملک بھر کی سینکڑوں مقامی پروازیں پائلٹس کی قلت کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پا گیا
انڈیگو کی پروازوں کی تعداد
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائن 400 طیاروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 2300 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: سکھ کمیونٹی کا مودی کو پیغام
انتظامی ناکامیاں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو میں پائلٹس کا بحران انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی پلاننگ نا ہونے کے باعث ہوا، اور حکام کی جانب سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
مسافروں کی مشکلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی، ممبئی، پونے، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد اور گجرات کے ائیرپورٹس سے 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: “داؤد ابراہیم اور چھوٹا راجن کی دوستی سے شروع ہونے والی کہانی: ایک قاتلانہ جنگ کی طرف بڑھتا سفر”
پائلٹس کے اوقات پر نئی پابندیاں
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھارتی حکام نے پائلٹس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
انڈیگو ایئر لائن کی تیاری کی کمی
انڈیگو ائیر لائن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کی ڈیڈلائن سے پہلے ان قواعد کے نفاذ کی مناسب تیاری نہیں کر سکی یوں دسمبر کے مصروف ٹریول سیزن کے آغاز سے قبل رواں ہفتے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی ہوئی جس سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔








