ٹانک اور لکی مروت میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک اور لکی مروت میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 9 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج
صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔
قوم اور فورسز کا عزم
اللہ کے فضل سے قوم اور فورسز کا عزم اس فتنے کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔








