خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کی تعریف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 9 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز، کون سے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے
خوارجی عناصر کے خلاف کاروائیاں
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کر کے خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ سیکیورٹی فورسز کو خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سیکیورٹی فورسز کی جرات اور عزم
سیکیورٹی فورسز کی جرأت اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔








