لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
بچے کی ہلاکت کا واقعہ
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) اور اب کراچی کے بعد لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کس ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی؟ پی سی بی سے بڑی خبر آ گئی
واقعہ کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا۔ بچہ والد کے پیچھے چل رہا تھا کہ مین ہول میں گر گیا۔
پولیس کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سال کے بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکدار اور سب انجئینر کے خلاف درج کیا گیا۔








