اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبدیلیاں
اسلام آباد ہائیکورٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے جس کے باعث ہائیکورٹ بنچز میں اہم تبدیلیاں سامنے آگئی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کو طویل عرصے بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سنگل بنچ ختم کرکے جسٹس بابر ستار کے ساتھ اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع
آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے آٹھ سنگل اور چار ڈویژن بینچز اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
بینچز کی تفصیلات
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا، جسٹس محسن اختر کیانی کو بھی طویل عرصے بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی۔ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہوگا جو کریمنل کیسز کی اپیلیں سنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی
اسپیشل ڈویژن بینچ میں تبدیلی
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے، اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں۔ جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں اسپیشل ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو شامل کردیا گیا۔
مزید ڈویژن بینچز
جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس خادم سومرو کی سربراہی میں پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔








