وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمت پر توجہ دینے کی اپیل
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے: مشی خان
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا افتتاح
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلے کی اصل وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا خط ہے،وکیل منیر اے ملک
میانوالی اور گجرات کے مسائل
میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے۔ میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں، پورا گجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر اپنی بیوی کی لاش موٹرسائیکل پر باندھ کر لے جانے پر مجبور
ترقیاتی منصوبے اور اقدامات
مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹس شروع کئے، گجرات میں 30 ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلان کر کے بجٹ ای وی سیگمنٹ میں ہلچل مچا دی
خیبر پختونخوا کی صورتحال
12 سال خیبرپختونخوا پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے، 23 نومبر کو ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں سنا دیا کیونکہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے۔ ہری پور میں شیر کے حق میں فیصلہ آنے کی وجہ نا اہلی کی تاریخ ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہہ کر (ن) لیگ کو ووٹ دیا۔
وزیراعلیٰ کی تنقید
خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا، وزیراعلیٰ کے پی کے اڈیالہ کی بجائے اسپتالوں، اسکولوں کے سامنے جا کر بیٹھیں۔








