بیانیہ بہادر لوگوں کا بنتا ہے اور سرمایہ داروں کے خلاف جہاد پنجاب نے کرنا ہے، ندیم افضل چن
پیپلز پارٹی کے رہنما کی گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب کی صورتحال اور پارٹی کے مؤقف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی کو غریب کی زبان بنا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی نئی نسل بہادر ہے اور پاکستان کو بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی
پنجاب کی بہادری اور کردار
بیانیہ بہادر لوگوں کا بنتا ہے اور سرمایہ داروں کے خلاف جہاد پنجاب نے کرنا ہے، پنجاب نے ہمیشہ فراخدلی اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں کینیڈا جانے کے بعد پنجابی زبان سے محبت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز، زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بنیادی ضروریات اور حکومتی کردار
انہوں نے وضاحت کی کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بنی تھی اور سندھ میں قوم پرست عناصر کو کنٹرول کیا، پنجابی عوام کے لئے بنیادی ضروریات جیسے پانی اور گندم زیادہ اہم ہیں جبکہ سڑکیں اور گاڑیاں سب کے پاس نہیں۔ گندم کو پنجاب کی قومی فصل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کے آٹھ حصے ہوتے تھے، لاہور ہی پنجاب نہیں، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے اور حکمرانوں کو محرومی دور کرنی ہوں گی۔
چن کا سوال و جواب
چن نے سوال اٹھایا کہ اگر سندھ میں پیپلز پارٹی کام نہیں کر رہی تو عوام ووٹ کیوں دے رہے ہیں اور بتایا کہ ایک نیا بیانیہ یہ بھی ہے کہ پارٹی پنجاب کی تقسیم کیوں چاہتی ہے جبکہ موجودہ دور میں کسی سوشلسٹ حکومت کا وجود نہیں ہے۔








