ہمارے بھارت میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پاکستانی سفارتخانے نے ظہرانہ کا اہتمام کیا، 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے کمرے میں موجود تھے۔

مصنف کا تعارف

رانا امیر احمد خاں

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پی ٹی آئی نے جیسے کوئی قسم کھا رکھی ہے کہ کوئی سیاسی سبق نہیں سیکھنا، کوئی حالات بہتر نہیں کرنے، صحافی منیب فاروق

قسط: 239

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس کی کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ

پریس کلب آف انڈیا کی ایک جھلک

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا کے استقبالیہ سے فارغ ہو کر ہم لوگ نماز مغرب کے قریب پنجاب بھون واپس پہنچے تو ہمارے میزبان ستیاپال جی کے توسط سے معلوم ہوا کہ ہماری بھارت میں موجودگی کی اطلاع پا کر پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی وکلاء کے اعزاز میں اگلے روز 1 بجے دوپہر ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس ضمن میں 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے راقم کے کمرے میں موجود تھے۔ اگلے ہی لمحے دہلی ٹیکس بار کے وکیل جرنلسٹ مسٹر شرما نے راقم کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ ہمارے جرنلسٹ ساتھی سرفراز سید کی خواہش پر انہوں نے اگلے روز صبح 10 بجے کے وقت ہمارے وفد کے ارکان کی دہلی پریس کلب کی وزٹ کا اہتمام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گڑیا سے پنجاب کی ’’آئرن لیڈی‘‘ تک کا سفر

پہلا دن

اگلی صبح تیار ہو کر ٹھیک سوا نو بجے طعام گاہ میں پہنچے۔ ناشتے سے فارغ ہوئے تو مسٹر شرما کی لائی ہوئی 2 گاڑیوں میں بیٹھ کر ہمارا مردانہ قافلہ پریس کلب آف انڈیا کی جانب روانہ ہوا۔ جبکہ خواتین کسی شاپنگ مال کا رخ کرنے کے لیے تیار ہونے کی خاطر اپنے کمرے میں واپس چلی گئیں۔ ستیا پال جی کے ساتھی اور دہلی میں ہمارے گائیڈ آفتاب میاں نے یہ ذمہ داری لے لی کہ وہ ہمارا سامان کرائے کی ویگن میں لدوا کر گاندھی فاؤنڈیشن پہنچا دیں گے جہاں ہماری بکنگ برائے رہائش ستیاپال جی پہلے ہی کروا چکے تھے، کیونکہ آج سے پنجاب بھون میں ہماری بکنگ ختم ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار

پریس کلب آف انڈیا

پریس کلب آف انڈیا دہلی کے رائے سینہ روڈ پر میریڈین ہوٹل کے نزدیک واقع ہے۔ یہ کلب ایک خستہ حال کوٹھی نما بلڈنگ میں قائم تھا۔ پریس کلب کا پورا ہال خالی پڑا تھا۔ ایک کونے میں 3 افراد ایک میز کے گرد بیٹھے سگریٹ نوشی میں مصروف تھے جنہوں نے کھڑے ہو کر ہندی الفاظ میں ہمارا استقبال کیا۔ شرما جی نے ہمارا تعارف ان سے کروایا۔ ایک بزرگ کے بارے میں بتایا کہ ان کا نام ایس بی الہٰ آبادی ہے۔ آپ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ اخبارات میں مضمون لکھتے ہیں، فری لانس صحافی ہیں، آل انڈیا ریڈیو پر صداکاری کرتے ہیں اور ٹی وی ڈراموں میں بوڑھے کرداروں کی صورت میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دلچسپ پروگرام کے اینکر پرسن بھی ہیں۔ دوسرے صاحب پریس کلب کے سیکرٹری اور تیسرے بار منیجر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دو” ایئر چیف کے احکامات اور کشیدگی کا فیصلہ کن مرحلہ کون سا تھا؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

پریس کلب کی مصروفیات

ہم نے ہال کے خالی ہونے کی وجہ پوچھی تو ایس بی الٰہ آبادی نے بتایا کہ آجکل دہلی میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے، اس لیے نیوز سے متعلق اخبارات کے نمائندے اور میڈیا کے لوگ وہاں گئے ہوئے ہیں۔ ویسے بھی اس کلب کی رونق سہ پہر سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتی ہے۔ جہانگیر جھوجھہ کے ایک سوال کے جواب میں ایس بی الہٰ آبادی نے بتایا کہ پریس کلب آف انڈیا کے کل ارکان کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہاں ثقافتی پروگرام بھی ہوتے ہیں۔ ہر سال دیوالی، ہولی، نیوایئر، عید کے موقعوں پر بڑے بڑے فنکشن ہوتے ہیں جن میں پریس کلب کے ارکان اپنے بال بچوں سمیت شرکت کرتے ہیں۔ مزید گفتگو کے نتیجے میں پتہ چلا کہ بھارت کے سیاست دان اور افسر شاہی الیکٹرانک میڈیا سے اسی طرح خائف ہے جس طرح پاکستانی سیاستدان اور بیورو کریسی ان سے تنگ آئی ہوئی ہے۔ کچھ بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نامور سرمایہ کاروں کا قبضہ ہے اور وہ ان چینلز کے ذریعے حکومتی پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں بھی بعض اخبارات اور چینلز امیدواروں سے بڑی بڑی رقوم لیکر اپنے پروگراموں میں ان کی "خوبیوں" اور ان کے مخالفین کی خامیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...