عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد میں سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جبر، دھونس اور طاقت کے زور پر کبھی ترقی ممکن نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کے ادوار میں ہو چکا ہوتا، مگر ہر دور میں اشرافیہ امیر ہوتی گئی اور عوام مزید غریب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری
ریاستی فیصلوں کی تنقید
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلوں میں بار بار یہی طے کیا گیا کہ مقبول رہنما نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہیں اور انہیں منظر سے ہٹانا ضروری ہے، مگر ہر کوشش ناکام رہی۔ عوام کے دلوں سے مقبول رہنماؤں کو فیصلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی وجہ ہے، یہ دیوانے یا سحر زدہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار
جمہوریت کے دعویداروں کی حالت
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو جمہوریت کا نام لیتی تھیں، آج ’معتوب‘ ہونے کے بعد ’مغلوب‘ ہو چکی ہیں اور سر جھکا کر نوکری کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک ہی قیادت اور ایک ہی جماعت ہے جو حقیقتاً عوام کی بات کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں OLX کے ذریعے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی
عمران خان کا کردار
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے مخالف نہیں ضامن ہیں۔ عمران خان ملک کی فلاح کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔ انتشار اور عوام کو دبانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 9 مئی کے بعد جو کچھ ہوا، میں آج بھی رات کو روتا ہوں۔ بس کرو، یہ اس قوم کا مقدر نہیں تھا۔
عوام کے دلوں میں مقام
انہوں نے کہا کہ جب کوئی پارٹی یا لیڈر عوام کے دلوں میں جگہ بنا لے تو اسے تقریر، الزام یا نوٹی فکیشن سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ کیا نوٹی فکیشن سے کوئی پارٹی عوام کے دل سے ختم ہو جائے گی؟ 10 سال یلغار کی گئی، کیا بھٹو کو ختم کیا جا سکا؟ تب بھی نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہو گا، حوصلہ رکھیں۔








