میانمار کے وسطی قصبے پر فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
خوفناک فضائی حملہ
ینگون (ڈیلی پاکستان آن لائن) میانمرار کے وسطی علاقے میں ایک خوفناک فضائی حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ساگائنگ ریجن کے تبائن ٹاؤن شپ میں کیا گیا، جہاں دو بم گرائے گئے، جن میں سے ایک مصروف ٹی شاپ پر آ لگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا
ہلاکتوں کی تفصیلات
علاقائی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ٹی شاپ میں ہلاکتیں زیادہ ہوئیں کیونکہ یہ رش کا وقت تھا۔‘‘ تمام ذرائع نے اپنی حفاظت کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
ریسکیو کی اطلاعات
ایک ریسکیو ورکر کے مطابق وہ واقعے کے 15 منٹ بعد موقع پر پہنچا، جہاں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ 11 زخمی بعد ازاں اسپتال میں چل بسے۔ حملے میں ٹی شاپ اور اس کے ارد گرد ایک درجن کے قریب گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
عینی شاہد کا بیان
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ ٹی شاپ میں بیٹھ کر ٹی وی پر باکسنگ میچ دیکھ رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے نے سب کچھ ملبے میں بدل دیا۔








