سلمان علی آغا کا سکواڈ میں تبدیلی اور بابراعظم کے بارے میں بڑا دعویٰ
کپتان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے سکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی اینکرپرسن کامران شاہد نے اصل حقیقت بیان کردی
میچز اور آرام کا فیصلہ
سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال میں سب سے زیادہ 58-57 میچز کھیلے ہیں، اس لیے فی الوقت آرام کر رہا ہوں۔ جنوری سے اپریل تک بہت زیادہ کرکٹ ہے، اس لئے اپنے آپ کو ترو تازہ رکھنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا، این ڈی ایم اے
لیگ کرکٹ کا فیصلہ
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر زیادہ ہوتا ہے۔ ہمیں صحیح راستے پر گامزن ہونے کی امید ہے کہ جلد نمبر ون ٹیم بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر دیا، افسوسناک انکشاف
ورلڈکپ کی تیاری
انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ سے ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔ ہمیں وہ کمبینیشن مل گیا ہے جس کی ہمیں تلاش تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے سکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سکون آور ادویات دے کر شوہر نے 80 اجنبی افراد سے زیادتی کرادی، دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
کھلاڑیوں کی پرفارمنس
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے پچھلے چھ ماہ ان کھلاڑیوں کو آزمایا ہے اور ان کے رولز واضح کیے ہیں۔ ورلڈکپ سے پہلے چھ میچز میں ان ہی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تاکہ کھلاڑی کو اعتماد ملے اور اچھی پرفارمنس آئے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
بابر اعظم کے بارے میں
انہوں نے بابراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور بابر اعظم کو کبھی سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ بابر کو پتا ہوتا ہے کہ وہ کہاں غلط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے نئی پالیسی جاری، شرائط مزید سخت کردی گئیں
بابر اعظم کی کارکردگی
سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم نے پچھلے سات آٹھ سالوں میں پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دی ہے۔ آخری دو تین سالوں میں ان سے وہ پرفارمنس نہیں ہوئی جو فینز چاہتے تھے۔ بابر اعظم سب کی بات سنتے ہیں چاہے وہ جونیئر کھلاڑی بھی کیوں نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست
دوستی اور گفتگو
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے بطور دوست بات کرتے ہیں، کبھی کپتانی بیچ میں نہیں لاتے۔ جب میری پرفارمنس نہیں رہی تو بابر اعظم نے مجھے سمجھایا۔
رویہ اور فارم
کپتان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بابر اعظم نے مجھے کہا کہ فارم آتی جاتی رہتی ہے۔








