موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹریول ایڈوائزری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی شاندار بیٹنگ جس نے میچ پاکستانی اننگز سے پہلے ہی ختم کر دیا
دھند کے اثرات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے اضافے پر حکومتی چال کا بھانڈا پھوڑ دیا
سفر کے لئے احتیاطی تدابیر
انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جب میچ کا بائیکاٹ نہیں کیا تو پھر ہاتھ ملانے میں بھی کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے ٹیم انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔
ڈرائیور حضرات کے لئے ہدایت
سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین معلومات حاصل کریں
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا استعمال کریں، عوام کی جانیں اور مال محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
موٹروے پولیس کی تیاری
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکس ہیں اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








