طلحہ انجم مسلسل دوسری بار دنیا بھر میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ قرار
طلحہ انجم کی مسلسل کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
ناقدین پر تنقید
سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
اردو ریپ کی حیثیت
ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط
خدا کا کرم اور مشورہ
انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو دعائیں کریں اور محنت بڑھا دیں، ہم اگلے سال دوبارہ ملاقات کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریچل کارپانی 45 برس کی عمر میں چل بسیں
پاکستانی میوزک کی ترقی
واضح رہے کہ سالانہ ریپڈ رپورٹ میں اس سال پاکستانی میوزک اسٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ ٹاپ 10 آرٹسٹس میں طلحہٰ انجم کے ساتھ عمیر، حسن رحیم، عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان بھی شامل ہیں۔
طلحہ انجم کا پیغام
Most Streamed Pakistani Artist, 2 years in a row. 😁❤️❤️❤️❤️❤️❤️
They try so hard to make everybody hate you for being yourself, they go through all this trouble just to see you fall.. with their little schemes, boycotts & bans, petty disses, legal notices, sham news… pic.twitter.com/DC6Zr0fdTv
— Talha Anjum (@talhahanjum) December 6, 2025








