پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی کی حکمت عملی کی روک تھام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیر سیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا اسلحے کی صنعت پر 110 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان
رکنیت معطلی کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اگر کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی، ڈائس کا گھیراؤ کیا، گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو اس کی رکنیت معطل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے: بیرسٹر گوہر
رولنگ پر عملدرآمد کی ہدایت
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے۔ اس خط میں سیدال خان پی ٹی آئی کو رولنگ پر عملدرآمد کی ہدایت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کس کو کیا تحفہ ملا؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔
غیرجمہوری طرز عمل کی تنبیہ
پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا، اور انہیں ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ بننے سے اجتناب کی ہدایت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
قائم مقام چیئرمین کا موقف
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا شرمناک رویہ ناقابل برداشت ہے۔ میری رولنگ سیاسی نہیں بلکہ آئین و قانون کا واضح تقاضا تھی۔
آئندہ کی کارروائی اور سختی
انہوں نے مزید کہا کہ اداروں پر حملہ، تنازع اور انتشار پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی، رولنگ پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ کوئی رعایت نہیں ہوگی، اور آئندہ خلاف ورزی پر سینیٹرز کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں رکنیت طویل مدت کے لیے بھی معطل ہو سکتی ہے۔








