چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر پیٹرولیم
علی پرویز ملک کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ناکام، عدلیہ پر سوالات
پریس کانفرنس میں اظہار خیال
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا کریک ڈاؤن، بجلی چوروں سے کتنی رقم ریکور کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
فوج میں تنظیم سازی کا مقصد
انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی
عالمی کامیابیاں
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ کس ملک میں گراؤنڈ ہو گیا؟ جانیے
پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف
علی پرویز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کررہے ہیں۔
معاشی مضبوطی کی ضرورت
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔








