سپین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی دادرسی کے لیے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی کاتالان حکام سے ملاقات

میٹنگ کا پس منظر

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سالک محمود نے جنرلتا کاتالونیا کے ادارے Centre d’Estudis Jurídics i Formació Especialitzada (CEJFE) کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ جس کا مقصد کاتالونیا کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی فلاح و بہبود، نگرانی اور بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ہسپانوی حکام کی جانب سے مارک سیروں آئی ریئرا (ڈائریکٹر CEJFE)، ایوا فرنانڈیز (پروگرام آفیسر)، جورڈی کیمپس (چیف آف ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) جیما ٹورس (ڈپٹی ڈائریکٹر آف پرزنز) نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان کے دوران چینی ہسپتال میں نایاب خون والی پاکستانی حاملہ خاتون کی محفوظ زچگی

قیدیوں کے لیے رابطہ کاری کا سلسلہ

ملاقات کے دوران قونصل خانے نے پاکستانی قیدیوں سے متعلق باقاعدہ اور منظم رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور درخواست کی کہ تمام پاکستانی قیدیوں کا مکمل اور تازہ ترین ریکارڈ، بشمول ان کے مقام اور قانونی حیثیت کی تفصیلات، ماہانہ بنیادوں پر قونصل خانے کے ساتھ شیئر کی جائیں تاکہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کی باقاعدہ نگرانی اور جیلوں کے دورے ممکن بنائے جا سکیں۔ اس کے علاوہ قونصل خانے نے جیل انتظامیہ میں ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کی درخواست کی جس پر حکام نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کر دیا اور ان کی مکمل تفصیلات قونصل خانے کے ساتھ شیئر کر دی گئیں تاکہ معلومات کی فراہمی، جیلوں کے دورے اور قیدیوں کی فلاح و دستاویزات سے متعلق امور میں بروقت رابطہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کے ساتھ نہیں، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے

ٹیلیفون کی فیس کا مسئلہ

قونصل خانے نے حکام کو بتایا کہ جیل وزٹ کے دوران کچھ قیدیوں نے بتایا کہ اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کرنے کے لئے زیادہ فیس رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اس مسئلے کا جائزہ لے کر اسے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، قونصل خانے کی درخواست پر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں تک انتظامی طور پر ممکن ہو، پاکستانی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے قریب واقع جیلوں میں رکھا جائے گا تاکہ خاندان کے افراد آسانی سے ملاقات کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

قیدیوں کی بحالی کی سہولیات

حکام نے قونصل خانے کو آگاہ کیا کہ قیدیوں کی فلاح و بحالی کی سہولیات جرم کی نوعیت کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں۔ منشیات کے عادی قیدیوں کے لیے خصوصی بحالی اور علاج کے پروگرامز بھی جاری ہیں جن میں نفسیاتی معاونت بھی شامل ہے۔ قونصل خانے نے یہ درخواست بھی کی کہ پاکستانی قیدیوں کو ہسپانوی زبان کی تعلیم دی جائے اور انہیں فنی و پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائی جائیں تاکہ وہ سزا پوری ہونے کے بعد باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ حکام نے بتایا کہ جیلوں میں ہسپانوی زبان کے کورسز پہلے سے جاری ہیں اور فنی تربیت سے متعلق تجویز پر بھی مثبت غور کیا جائے گا۔

ملاقات کا اختتام

ملاقات خوشگوار اور تعاون پر مبنی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں قونصلیٹ جنرل پاکستان، بارسلونا اور حکومت کاتالونیا کے درمیان پاکستانی قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ قونصل خانہ پاکستانی قیدیوں کے حقوق، وقار اور بہبود کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا۔ ماہانہ بنیادوں پر معلومات کے تبادلے، فوکل پرسن کی تقرری اور باقاعدہ رابطہ کاری کے ذریعے قونصل خانہ آئندہ بھی پاکستانی قیدیوں کی فلاح کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...