بھارتی ریاست گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا
واقعہ کی تفصیلات
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ کو جوتا دے مارا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام، پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی اپنی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی لگادی
ہنگامہ اور تشدد
عام آدمی پارٹی کے "گجرات جوڑو پروگرام" کے دوران لیڈر کو جوتا پڑنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی
ملزم کی شناخت
ملزم کی شناخت کانگریس کارکن چھترپال سنگھ جیڈیجا کے طور پر کی گئی، اور پولیس اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے گرانے سے متعلق سوال ہمارے قومی جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ
گوپال اٹالیہ کی بات
گوپال اٹالیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرانا چاہتے۔ تاہم، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس طرح کے واقعات کے ذریعے عام آدمی پارٹی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر یہ حربے پارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔
A dramatic scene unfolded at a rally of the Aam Aadmi Party (#AAP) in #Gujarat's #Jamnagar on Friday.
During the rally, a man from the audience hurled a shoe at AAP MLA #GopalItalia.
The incident, which took place when the #Visavadar MLA was giving a speech during the party's… pic.twitter.com/bbPrII6atc
— Hate Detector (@HateDetectors) December 6, 2025
بی جے پی کے خلاف گوپال اٹالیہ کا پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے پاس پولیس، نظام اور پوری حکومت ہے۔ اگر اے اے پی کو روکنا ہے تو عوام کی خدمت کریں، چپلیں اور جوتے پھینک کر عوام کا بھلا نہیں ہو گا۔








