ایشیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی

آسٹریلیا کی فتح

گابا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اچانک اپنی ایک کروڑ کی نوکری چھوڑ دی، وجہ ایسی کہ نوکری پیشہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں

چوتھے روز کا آغاز

گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز 134 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 43 رنز درکار تھے۔ کپتان بین سٹوکس اور ول جیکس کریز پر موجود تھے جنہوں نے چائے کے وقفے تک 59 رنز بناکر ٹیم کو 16 رنز کی برتری دلوائی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے خصوصی اپیل

کھلاڑیوں کی کارکردگی

تاہم چائے کے وقفے کے بعد بین سٹوکس 50 اور ول جیکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 241 پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے لیے جعلی مسٹر بین کا انتقام لینے کا بہترین موقع

آسٹریلیا کی بولنگ

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل سٹارک اور سکاٹ بولینڈ نے 2،2 جبکہ برینڈن ڈوگٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ایم-6، ایم-9 موٹرویز سمیت شاہراہوں و دیگر منصوبوں میں اظہار دلچسپی

آسٹریلیا کا ہدف

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 65 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹریوس ہیڈ 22 اور جیک ویدرالڈ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 23 اور مارنس لبوشین 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پھل ایس سی او ممالک کے صارفین میں مقبول

پہلی اننگز کا خلاصہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز زیک کرولی 44، اولی پوپ 26، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک 15، 15 جبکہ جیمی اسمتھ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر انگلینڈ پر 177 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

تیسرے روز کا کھیل

آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز 378 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تھا تو مجموعی اسکور میں 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی مائیکل نیسر (16) پویلین لوٹ گئے تھے۔

ایلکس کیری 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ 77 رنز کی اننگز کھیلی، اور برینڈن ڈوگٹ 13 رنز بناسکے۔ اسکاٹ بولینڈ 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65، کپتان اسٹیو اسمتھ 61، کیمرون گرین 45، ٹریوس ہیڈ 33 اور جوش انگلس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفات پانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ

انگلینڈ کی بولنگ

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، کپتان بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز

انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور سکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...