لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، ابھی بہت کام باقی ہے، عوام کو ساتھ دینا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور میں فضائی معیار کی بہتری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فیصد بہتر ہوئی ہے۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں، اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اعداد و شمار کا تجزیہ

ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا۔ رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا ہے۔ گزشتہ سال 2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے، جن میں قانون سازی، قوانین پر موثر عملدرآمد، جدید مشینری، اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، مسلم لیگ ق کا “یوم تشکر” منانے کا اعلان

ماحول دوست اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عملدرآمد کا آغاز کیا۔ جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔ فضائی معیار کی بہتری ابتداء ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے، بذریعہ ٹیکنالوجی، مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جارہی ہے۔ بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی انوائرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی QR کوڈڈ نگرانی جاری ہے۔

مستقبل کے چیلنجز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سپرسیڈرز نے بہترین کام کیا، 5 ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے جس کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ دن بدن درجۂ حرارت کی کمی کے باعث مشکل ٹائم زون میں داخل ہورہے ہیں۔ فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لئے ابھی بہت کام باقی ہے اور عوام کو بہت ساتھ دینا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...