ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل برداشت نہیں ہو رہی: حنیف عباسی
حنیف عباسی کی پریس کانفرنس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل برداشت نہیں ہو رہی۔ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کمزور ہو چکے ہیں، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے، ماجد نظامی کا تجزیہ
فوج کی شجاعت پر اظہار خیال
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ دیکھ لیں کہ وہ کس کے خلاف ہے۔ ہماری فوج نے 10 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ امریکا، روس اور آذربائیجان میں پاکستان کا نام لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی
افواجِ پاکستان کے خلاف مہم
افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔
9 مئی کے واقعات
’’جنگ‘‘ کے مطابق حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، سوات میں پاک فوج اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں بچانے گئی تھی، لیکن آپ نے وہاں بھی دہشت گردوں کا ساتھ دیا اور ان کے حق میں ٹوئٹ کیا۔ آپ نے کہا کہ ہم ان پر ڈرون چلا رہے ہیں۔








