لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی پر الزام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

مسلم لیگ (ن) کی مختلف ترقیاتی اقدام

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا۔ وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

کوٹلی ستیاں اور دیگر ترقیاتی منصوبے

’’24 نیو‌ز‘‘ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...