فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی مذاکرات کی بات پر اپوزیشن لیڈر اور قیادت کو مثبت جواب دینا چاہیے، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان
پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی پالیسیوں پر تنقید
کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی والوں کی مشکلات
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ، مائیک ہیسن
ملک کی سالمیت پر لفاظی
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کی سالمیت، اس کے ادارے، فوج کے سربراہ کو ملامت نہیں کیا، یہ ممکن نہیں کہ جب آپ وزیر اعظم ہوں جبھی ملک آگے بڑھے، یہ معاملہ ٹھیک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ پلان کی منظوری دیدی، کتنی ملازمتیں پیدا ہونگی ؟ جانیے
فوج کی اہمیت اور عزت
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان کی عزت کے بڑھنے میں اللّٰہ نے فوج سے کام لیا ہے، پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ قومی فوج اور اس کی لیڈر شپ کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا واضح موقف ہے ہم کسی قسم کےتشدد کے حامی نہیں: سلمان اکرم راجا
سیاسی عدم استحکام کا خدشہ
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول نے کہا کہ قانون کے بجائے سڑک کا راستہ اختیار کیا گیا، پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پیسوں میں مداخلت کا مسئلہ
انہوں نے سوال کیا کہ کیا حالات پاکستان کے خلاف کسی سازش کے امکانات تو پیدا نہیں کر رہے؟ حکومت سے توقع رکھتا ہوں کہ پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو احتیاط سے دیکھے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حرمت اور بقا کے لیے کھڑی ہے۔








