بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا، مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے: محسن نقوی
وزیر داخلہ کی تعریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے، پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے: ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی دہشتگردوں کا قلع قمع
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 12 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
حکومت کا عزم
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قلات میں کامیاب کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔








