اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
اسلام آباد میں کھلے مین ہولز کی حفاظت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کراچی اور کہروڑ پکا جیسے حادثات سے بچنے کے لئے اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پی ٹی آئی کا کنگ آف کنفیوژن کون؟
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات
چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ابو ظہبی میں منایا گیا
عملی اقدامات
ترجمان ایم سی آئی کے مطابق، چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہولز موجود ہیں، اُنہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔ احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آج ہی تمام نشاندہی شدہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کر کے انہیں مکمل طور پر کور کر دیا۔
شہریوں سے تعاون کی درخواست
ایم سی آئی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ یونین کونسل کو دیں، تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔








