چین کے J-15 طیاروں کے جاپانی فائٹرز کو لاک کرنے پر تنازعہ
چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے لڑاکا طیاروں کی حالیہ فضائی جھڑپ کے حوالے سے ایک دوسرے کے خلاف متضاد دعوے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے غلط آؤٹ پر بول پڑے
جاپانی وزیرِ اعظم کی سخت بیان
انادولو ایجنسی کے مطابق اتوار کو جاپانی وزیرِاعظم فومیو تاکائیچی نے سخت بیان دیتے ہوئے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ جاپانی طیاروں پر ’’ریڈار لاک‘‘ کرنے جیسے اقدامات کا اعادہ نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں خطے میں خطرناک صورتِ حال پیدا کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل آنے کو تیار
چین کا الزام
اس سے قبل جاپان نے الزام لگایا تھا کہ چینی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز اوکیناوا کے جنوب مشرقی بین الاقوامی فضائی حدود میں جاپانی F5 طیاروں پر فائر کنٹرول ریڈار لاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری،ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے: مریم نواز
جاپان کا ردعمل
جاپانی وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی کے مطابق چین کے J5 طیارے، جو ایئرکرافٹ کیریئر لیاﺅننگ سے اُڑے تھے، دو علیحدہ واقعات میں ’’وقفے وقفے سے‘‘ جاپانی طیاروں پر ریڈار لاک کرتے رہے۔ جاپان نے اسے ’’انتہائی خطرناک اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے چین سے شدید احتجاج کیا، تاہم کسی طیارے یا اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ جاوید مون نے پاکستان میں TikTok لائیو پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔
چین کا مؤقف
دوسری جانب چین نے جاپانی مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الٹا جاپان پر ’’ہراسانی‘‘ کا الزام لگا دیا۔ چینی بحریہ کے ترجمان وانگ شوئیمِنگ نے کہا کہ لیاﺅننگ کیریئر گروپ مشرقِ میاکو آبنائے کے علاقے میں معمول کی پروازوں اور تربیتی مشقوں میں مصروف تھا، لیکن جاپانی طیارے بار بار قریب آ کر ’’غیر ضروری مداخلت‘‘ کرتے رہے۔
فلائٹ سیفٹی پر خطرات
ان کے مطابق جاپان کی یہ حرکات چین کی معمول کی تربیتی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ تھیں۔ ترجمان نے جاپان سے ’’بدنامی کی مہم‘‘ بند کرنے، فرنٹ لائن سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے اور چین کی سلامتی کے خلاف اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔








