پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الاتحاد تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
تقریب کا آغاز
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے زیرِ اہتمام UAE نیشنل ڈے کی پروقار اور شاندار تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقے نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزاد کی روح پرور تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس نے محفل کو نور و سکون سے بھر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے
استقبالیہ اور اہم خطابات
استقبالیہ خطاب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے فراز احمد صدیقی نے پیش کیا، جس کے بعد اسٹیج سیکرٹری صائمہ نقوی نے تقریب کی نظامت سنبھالی۔ تقریب میں مسٹر عمران نے بھی UAE اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر جامع خطاب کیا۔ مس ثمینہ ناصر نے خوبصورت الفاظ میں پاکستانی قوم کو متحد رہنے اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ مس آمنہ نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
شرکاء کی تعداد اور پرفارمنس
تقریب میں ڈاکٹر محمود، ملک اسحاق، عامر حسن، عمر بلوچ، چوہدری ناصر، ثمینہ ناصر، شہاب الدین، چوہدری بشیر شاہد، عظیم ملک، چوہدری ساجد محمود، امان اللہ، سید سلیم اختر، سمیع اللہ اخون خیل، نفیس صاحب، سجاد خان، اور مسٹر اعجاز نے شرکت کی۔ ایونٹ میں بچوں نے UAE کے تھیم پر تقریریں، ٹیبلو، اور آرٹ کے خوبصورت نمونے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے: مشی خان
بچوں کی شاندار پرفارمنس
تقریب میں محمد نہیّان، عماد، علیزہ (تقاریر)، جبکہ ٹیبلو میں مومنہ، سمر، قانطہ، خرت، صِفّتِ حسین نے دل موہ لینے والے انداز میں پرفارم کیا۔ ڈھول بجانے والی ٹیم نے بھی روایتی جوش و جذبے سے ماحول کو مزید گرمایا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کارکنوں کی لاشیں کون چھپا رہے تھے ، مطیع اللہ جان کیخلاف مقدمہ کس کے حکم پر بنا ۔۔؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
موسیقی اور انعامات کی تقسیم
تقریب میں مشہور گلوکاروں مسٹر حسین، مس نجمِ مُسّرّت، اور زدران نے اپنی آواز سے محفل کو رنگین بنایا۔ سیدہ عیشال زینب نے نہایت خوبصورت انداز میں UAE کے متعلق سوالات پیش کیے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا: احسن اقبال
فوڈ اور آرٹ اسٹالز
تقریب کے دوران ہال کے باہر مختلف فوڈ، جیولری، دستکاری اور آرٹ اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جنہوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
صدر کا پیغام
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مرکز ہمیشہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ UAE نیشنل ڈے ہماری محبت، احترام اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ ہم اس سرزمین کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں عزت، امن اور ترقی کے مواقع دیے۔
اختتامی تقریب
سٹیج سیکرٹری صائمہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کی یہ تقریب نہ صرف جشن ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کی خوبصورت مثال بھی ہے۔ بچوں کا جذبہ، مہمانوں کی شرکت، اور کمیونٹی کی محنت—سب نے مل کر اس دن کو یادگار بنا دیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کٹنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام معزز مہمان شامل ہوئے۔ اس کے بعد سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور UAE میڈیا ٹیم کے تمام ارکان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔








