بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار مہیش بھٹ کے بھائی وکرم بھٹ کو بیوی سمیت گرفتار کر لیا گیا
بھارتی ہدایتکار وکرم بھٹ کی گرفتاری
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار وکرم بھٹ کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
گرفتاری کی وجوہات
بھارتی میڈیا کے مطابق، وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکا دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول
پولیس کی کاروائی
اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی
الزامات کی تفصیل
مقدمے کے مطابق، وکرم بھٹ سمیت ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں پہلی سزا سنادی گئی
ڈاکٹر مردیا کی شکایت
ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بایوپک اور دیگر فلموں کی تیاری کے نام پر منافع کے بڑے دعوے کر کے رقم لی گئی لیکن منصوبے مکمل نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
معاہدے کی تفصیلات
بھارتی پولیس کے مطابق، مئی 2024 میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 4 فلموں کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت 47 کروڑ روپے تھی۔
ابتدائی دو منصوبے مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم باقی فلمیں نہ بن سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
تفتیش میں انکشافات
تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی وینڈرز کے نام پر فرضی بل اور بڑھا چڑھا کر تیار کی گئی دستاویزات کے ذریعے رقم نکلوائی گئی جس سے شکایت کنندہ کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات
عدالتی کاروائی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کے دوران انڈسٹری سے منسلک جوڑے کے وکلا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے بغیر مناسب طریقۂ کار کے گرفتار کیا اور ملزمان پر دباؤ ڈال کر خالی تاریخ اور وقت کے بغیر ایک دستاویز پر دستخط بھی کروائے۔
فلمساز کے وکلا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دھمکی دی تھی کہ تعاون نہ کرنے پر راجستھان میں تشدد کیا جائے گا۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ کا ٹرانزٹ ریمانڈ 9 دسمبر تک منظور کرلیا۔








