22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی میں دہرے قتل کے مقدمے میں اہم گرفتاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد چین کا 3 روزہ دورہ کرے گا
قتل کی واردات کی تفصیلات
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے سال 2003 میں ذاتی رنجش کی بنا پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا، مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں کئی سیاح بہہ کر لاپتا، تین افراد جاں بحق
مقدمے کی پس منظر
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے کا مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا جو فرضی نام استعمال کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ منسوخ نہیں کیا، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے: ٹرمپ
پولیس کا تکنیکی عمل
کیماڑی اور بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی جس دوران 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید تفتیش اور قانونی کارروائی
ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔








